(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 وکٹیں مکمل کرلیں۔
انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے میچ کے پہلے سیشن میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 900 فرسٹ کلاس وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
محمد عباس نے 17 رنز بنانے والے بین ڈکٹ کو آؤٹ کرکے اپنی 900ویں فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کی۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 222ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔
عباس کے فرسٹ کلاس کیریئر میں 20.43 کی شاندار بولنگ اوسط کے ساتھ 57 مرتبہ پانچ وکٹیں اور 15 مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔
900 وکٹوں کے سنگ میل کے بعد محمد عباس 21ویں صدی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 1157 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 1056، سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا 1010 اور انگلینڈ کے ٹم مرٹاگ 959 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی سیشن میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولر کے سامنے مشکلات سے دوچار رہی۔ انگلش ٹیم نے صرف 13 اوورز میں 57 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں اور تینوں کامیابیاں محمد عباس کے حصے میں آئیں۔