گوگل نے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنے کا آسان طریقہ بتا دیا

گوگل نے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنے کا آسان طریقہ بتا دیا
اگرآپ کا موبائل فون گم ہوگیا ہے تو پریشان نہ ہوں، گوگل آپ کی یہ مشکل بھی حل کردے گا کیونکہ اب نئے فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا ممکن ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کیلیے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے کہ جس کے تحت ان کے گمشدہ موبائل کو ڈھونڈنا آسان ہوجائے گا۔بہت جلد گوگل کی جانب سے ایک فیچر متعارف کروایا جائے گا کہ جس کا نام ہوگا فائنڈ مائی ڈیوائس ، جو کہ آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا اور وہ بھی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ۔ 91موبائلز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کافی عرصے پہلے ہی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو متعارف کراچکا ہے اور یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائیڈ فون، اسمارٹ واچ یا ٹیبلیٹ کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائنڈ مائی ڈیوائس کی مدد سے فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کیلئے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس نئے فیچر سے فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی دور کردی جائے گی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ گوگل کا یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا ۔ فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرنے کا طریقہ اگر موبائل فون موجود نہیں تو ایپ کی جگہ آپ کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے سب سے پہلے android.com/find پر جائیں گے اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں گے کہ جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی ۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو بائیں جانب اوپر ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے اور ان میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر (اگر اس پر انٹرنیٹ کام کررہا ہوا تو) آپ کو یہ علم ہو جائے گا کہ فون ہےکہاں ۔ اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کرپاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن کو شو کر دے گا اور وہی پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے اور اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی موجود ہوگا کہ جس پر کلک کرنے پر فون پورے پانچ منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔