ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے بھائی نک اسٹارمر 60 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا میرے بھائی نک نے زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا ہمت اور خوش مزاجی سے کیا۔
دریں اثنا کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر کیمی بینڈینوک نے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر سے انکے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب کے بھائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کئیر سٹارمر کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر ان سے دلی اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔
مشکل کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں وزیراعظم سٹارمر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
