پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کیپشن: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈپاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ویب ڈیسک: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، جن کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی، جبکہ بحرین کے ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

نمایاں کارکردگی کا اعتراف

مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ پاکستان کے آفیسر کیڈٹ عمر مختار کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، جبکہ عراق کے آفیسر کیڈٹ الذہبی فہد حسام فرید کو بھی یہی اعزاز حاصل ہوا۔

مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، اورمڈشپ مین محمد عزیر عباس کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر عزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

کمانڈنٹ کا پیغام
پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور ضیا الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی ایک قابل فخر ادارہ ہے، جو ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News