پاکستان کی مسلح افواج نے 4 روزہ جنگ میں بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

پاکستان کی مسلح افواج نے 4 روزہ جنگ میں بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار
کیپشن: پاکستان کی مسلح افواج نے 4 روزہ جنگ میں بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے نور خان ایئر بیس پر حملے کو "سپر غلطی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 4 روزہ جنگ میں بھارتی دعوؤں کو پاش پاش کر دیا اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ "22 اپریل کے بعد دفتر خارجہ بہت متحرک رہا۔ بھارت نے ایف 16 گرانے کا جھوٹ بولا، اور ہم نے دنیا کو بتایا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی اور سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بھارت نے36 گھنٹوں میں 80  ڈرونز بھیجے، جن میں سے 79 کو پاکستان نے نیوٹرلائز کر دیا۔ "طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت نے مسلسل غلط بیانی کی۔"

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار تھا، مگر چھ مئی کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و وقار ملا۔ انہوں نے کہا کہ 60 عالمی رہنماؤں کی کالز آئیں اور پاکستان نے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

Watch Live Public News