علی گل پیر کا ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ نہیں سنا؟

علی گل پیر کا ’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘ نہیں سنا؟

کراچی: سرپرائز ڈے تاحال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریںڈ ہے۔ جس کے پیچھے 27 فروری 2019 کا وہ واقعہ ہے جب پاکستان کی جانب سے بھارتی افواج کو سرپرائز دیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے معروف ریپر علی گل پیر نے اپنا نیا ترانہ فنٹاسٹک ٹی ڈے ریلیز کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درختوں کا دو سال نقصان کیا گیا۔ ساتھ ہی انھوں نے بھارتی پکڑے جانے والے پائلٹ، بالاکؤٹ اور پاکستان کے ہیش ٹیگ بھی لگائے ہیں۔ ان کے ترانہ کی ٹیزر ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔