’’ موٹی ’’ کہہ کر کئی دفعہ ہیروئن کا کردار چھین لیا گیا، سونا کشی

sonakshi interview
کیپشن: sonakshi interview
سورس: google

ویب ڈیسک : بالی وڈ لیجنڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ جب پہلی دفعہ ان کے جسم پر تبصرہ کیا گیا تو وہ گھنٹوں روتی رہیں ۔

سوناکشی نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ انڈسٹری میں اپنےابتدائی دنوں کے بارے میں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معاون اداکارہ کے رول کے لئے جب ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اس کردار کے لئے فٹ نہیں ہیں کیونکہ ’’وہ بہت موٹی ہیں’’۔

ہاٹر فلائی کو انٹرویو دیتے ہوئے سونا کشی کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے انہیں ہلا کررکھ دیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی دفعہ ان سے فلم کا مرکزی کرداربھی اس لئے چھین لیا گیا کیوں کہ ان کا وزن زیادہ تھا ۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ پے درپے ان واقعات نے ان کو ذہنی طور پر متاثر کیا تھااوروہ ٹوٹ کررہ گئی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ہی واقعہ کے بعد وہ گھر آگر اپنی والدہ کی گود میں گر کر رونے لگی تھیں اور ان سے پوچھا کہ بھگوان نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا ۔

لیکن اگلے دن میں بالکل ٹھیک تھی اور اگلے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار۔ 

 یادرہے سوناکشی آخری بار ہارر کامیڈی فلم کاکودا میں نظر آئی تھیں۔  جبکہ  سنجے لیلا بھنسالی کی او ٹی ٹی سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں بھی نظر آئی تھیں۔ شو کا دوسرا سیزن  تیاری کے مراحل میں  ہے۔

گزشتہ سال سوناکشی نے اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ جون میں شادی  کی تھی ۔ انہوں نے 23 جون کو شادی کرنے سے پہلے سات سال تک ڈیٹنگ کی ۔

Watch Live Public News