ویب ڈیسک: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے پر آیا ہے، اس دورے کے دوران مفاہمت کی یادداشتوں اور دیگر کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔