آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل:فیلڈمارشل اور سروسز چیفس کا خراج تحسین

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل:فیلڈمارشل اور سروسز چیفس کا خراج تحسین
کیپشن: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل:فیلڈمارشل اور سروسز چیفس کا خراج تحسین

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پاک فوج مستعد اور چوکس ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے عالمی استحکام اور امن میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کے اپنی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا۔ اس آپریشن نے مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا۔ آپریشن نے مزید جارحیت کو مؤثر طور پر روکا اور اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مشترکہ بیان چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،  چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مسلح افواج کی قیادت نے پاک افواج کی جانب سے جوانوں اور افسران کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Watch Live Public News