(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ان کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی صبح کو گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں انتقال ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رِنکو سنگھ کے والد جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔
کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔