ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، مزید 25 اموات

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر، مزید 25 اموات
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے خطرناک حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہزار 539 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مریضو ں کی تعداد پانچ لاکھ 33 ہزار 496 جبکہ پنجاب میں چار لاکھ 69 ہزار 540 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں ایک لاکھ 87 ہزار 983، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 098، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 082 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1486506180881129479?s=20 این سی او سی کے کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس پاکستان میں مزید پچیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے ملک میں وائرس ہونے والی سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 7 اور خیبر پختونخوا میں 6 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13 ہزار 126 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7765، خیبر پختونخوا میں 5986، اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 752 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1486571052503207936?s=20 مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 91 ہزار 854 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 240 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح 11.91 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے ایک ہزار 784 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک بارہ لاکھ 72 ہزار 871 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 63 ہزار 272 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 24 لاکھ 754 ہزار 277 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News