امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوگا ، وزیراعظم پاکستان

امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوگا ، وزیراعظم پاکستان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف سے رواں ماہ معاہدہ ہوجائے گا اور مشکلات سے نکل جائیں گے ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچار ہے ہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے امید ہے کہ اسی مہینے میں معاہدہ ہوجائے اور مشکلات سے باہر ہوجائیں گے، ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی ہے لیکن اتحادی حکومت اس ملک کو مشکلات سے نکالے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے ہی فہرست تیار کی ہے،امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست تر تیب دی ہے، اس میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل تو ضرور ہے مگر ناممکن بھی نہیں ہے لیکن شرط ہے کہ قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگی ، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔