پاکستانی سفیر نے تہران میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستانی سفیر نے تہران میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں
کیپشن: پاکستانی سفیر نے تہران میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے جس کے بعد پاکستانی سفیر نے تہران میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ایران کے سفیر  اپنی پوزیشن پر بحال ہو گئے، پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو جمعہ کو تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نگران وزیر خارجہ سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔