ثنا جاوید سے طلاق کے بعد عمیر جیسوال کی زندگی میں نیا کون آیا؟

ثنا جاوید سے طلاق کے بعد عمیر جیسوال کی زندگی میں نیا کون آیا؟
کیپشن: Singer Umair Jaswal
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک اور فیمس پاکستانی ایکٹرس ثناجاوید نے گزشتہ دنوں شادی کرکے اپنے فینز کو بڑا سرپرائز دیا جس پر سوشل میڈیا پر دنوں ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے، دوسری طرف ثنا جاوید سے طلاق کے بعد عمیر جیسوال کی زندگی میں میں کوئی نیا آگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف گلوکارعمیرجسوال کا شمار  پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ان سنگرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی کافی مقبولیت حاصل کی، فیمس تو وہ پہلے ہی ہوچکے تھے مگر ادکارہ ثناجاوید کے ساتھ شادی کرکے وہ اور بھی پاپولر ہوگئے تھے، ثناء اور گلوکار عمیرجسوال اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب دونوں نے نکاح کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹائی تھیں۔
عمیر جسوال نے شعیب ملک کی   ثنا جاوید سے  شادی کے بعد اپنی زندگی میں ’ اوریو‘ کا خیرمقدم کیا ہے،عمیر جسوال نے اپنے پالتو کتے اوریو کے ساتھ ایک معصوم سی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ، جس پر ان کی سابق اہلیہ ثنا جاوید کے مخالفین اور ان کی حمایت  میں لوگوں نے تبصرے شروع کر دئیے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عمیر جیسوال نے اب اپنا پرانا موبائل فون نمبر بند کر دیا اور نئے نمبر سے اپنی فیملی اور قریبی دوست احباب سے رابطے میں ہیں،ذرائع کے مطابق وہ اکیلے اس وقت سکون میں رہنا پسند کر رہے ہیں۔