گداگری کی آڑ میں خواجہ سرالاہور کی سڑکوں پرکیاکرتاپکڑاگیا؟اہم خبرآگئی

گداگری کی آڑ میں خواجہ سرالاہور کی سڑکوں پرکیاکرتاپکڑاگیا؟اہم خبرآگئی
کیپشن: گداگری کی آڑ میں خواجہ سرالاہور کی سڑکوں پرکیاکرتاپکڑاگیا؟اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کوڈولفن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا،ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ  561/25 درج ہے،ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈولفن کاکہناہے کہ ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد جبکہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف ہو اہے، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کو تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Watch Live Public News