سعودیہ پلٹ شہری ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کیلئےاغوا

سعودیہ پلٹ شہری ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کیلئےاغوا
کیپشن: سعودیہ پلٹ شہری ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کیلئےاغوا

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود سے سعودیہ پلٹ شہری کو تاوان کے لئے اغوا کر لیا گیا، سعودیہ پلٹ  کو  اغوا کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم تاوان میں مانگ لی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سےپاکستان شفٹ ہوا تھا،والد کی بازیابی کیلئے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News