ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے کوئٹہ و گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف ہو ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔
رپورٹ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔