ویب ڈیسک: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کئے جاتے ہیں۔ 2015 میں شامل کی گئی انکم ٹیکس آرڈیننس میں سیکشن فور بی برقرار رکھی جائے گی۔ ہائیکورٹس کے سیکشن فور سی سے متعلق فیصلے جزوی طور پر کالعدم قرار دئیے جاتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پارلیمان انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار رکھتی ہے۔