رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق ساس کا بیان سامنے آگیا

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق ساس کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق ساس کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت اپنے خاندانی معاملات اور ازدواجی زندگی کو لے کر خبروں کی زد میں ہیں، تاہم ان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو اہل خانہ نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے واضح کیا کہ رشتہ بدستور قائم ہے اور ان شاء اللہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسائل موجود ہیں تو وہ باہمی مشاورت سے حل کرنے جا رہے ہیں۔

لبنیٰ جبین نے مزید بتایا کہ ایمان رجب نے اپنی شادی کو جاری رکھنے کا واضح ارادہ ظاہر کیا ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی عطا فرمائے، خاص طور پر ان کے بیٹے کیوان سلطان کے بہتر مستقبل کے لیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی کی خلاف ورزی اور دھمکی آمیز رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ ان کے قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اور خاندانی معاملات کو عوامی دباؤ یا شہرت کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اہل خانہ نے عوام سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ احترام، صبر اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کے لیے دعا کریں تاکہ مسائل سکون، صلح اور وقار کے ساتھ حل ہو سکیں۔

Watch Live Public News