یوٹیوبر رجب بٹ کا اپنی دولت کے حوالے سے حیران کن انکشاف

یوٹیوبر رجب بٹ کا اپنی دولت کے حوالے سے حیران کن انکشاف
کیپشن: یوٹیوبر رجب بٹ کا اپنی دولت کے حوالے سے حیران کن انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی، قانونی مقدمات، مالی کامیابی اور لندن سے پاکستان واپسی سمیت مختلف موضوعات پر پہلی بار تفصیلی گفتگو کی۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور آج جو مقام حاصل کیا ہے وہ 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور قربانی کا نتیجہ ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمات شہرت حاصل کرنے کی کوشش تھے اور عدالتوں میں ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

لندن سے پاکستان واپسی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ممکنہ قانونی کارروائی کے پیشِ نظر تمام دستاویزات پہلے ہی مکمل کر لیے تھے اور وطن واپسی کے اگلے ہی روز عدالت میں پیش ہو گئے۔

شیر رکھنے کے معاملے پر رجب بٹ نے کہا کہ وہ لائسنس حاصل کرنے کا عمل شروع ہی کر رہے تھے کہ متعلقہ اداروں نے کارروائی کر دی۔

اپنی کامیابی کا سہرا والدہ کی دعاؤں اور تربیت کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کی رہنمائی انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 یوٹیوب آمدن کے سوال پر انہوں نے خود کو "بلینیئر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

گفتگو کے اختتام پر رجب بٹ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی مثبت مواد تخلیق کرتے رہیں گے، تمام قانونی معاملات کا سامنا قانون کے مطابق کریں گے اور نوجوانوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کی شادی سے متعلق فیصلوں میں ان کی رائے اور رضامندی کو اہمیت دی جائے۔

Watch Live Public News