پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی، اعتزاز گورایہ

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی، اعتزاز گورایہ
کیپشن: پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی، اعتزاز گورایہ

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پشین میں سی ٹی ڈی کی حالیہ کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی میں راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جس سے آپریشن کی کامیابی کی تصدیق ہوئی۔ اعتزاز گورایہ نے کہا کہ مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور پورا آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پشین میں کارروائی والے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا آنا جانا تھا اور کارروائی سے پہلے سرنڈر کرنے کا پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔ تاہم، جب دہشت گردوں نے سرنڈر نہیں کیا تو انہیں ہلاک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

شاہد رند نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، اور سیاسی دباؤ کو بالکل نظر انداز کیا جائے گا۔

Watch Live Public News