لیوک رونکی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

لیوک رونکی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) لیوک رونکی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج بلے باز لیوک رونکی اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ لیوک رونکی   نے بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائٹڈ خدمات انجام دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وہ بطور کھلاڑی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہے کہ   لیوک رونکی ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں، وہ ٹیم کے ماحول اور کلچر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News