(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور باولنگ کوچ عمر گل کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص پرفارمنس پر سرفراز احمد اور عمر گل کو عہدے سے ہٹایا جانے کا بڑا فیصلہ کیاگیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اب مائیک ہیسن ہونگے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کریں گے جبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے ہونگے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکواڈ سے سلمان علی آغا، امام الحق اور محمد رضوان کو واپس بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے،تینوں کھلاڑیوں کو پرفارمنس نہ دینے پر واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق صائم ایوب، عرفات منہاس اور عبداللہ فضل کو دستیاب فلائٹ سے انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔