گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 508 رنز کا ٹارگٹ

گال ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 508 رنز کا ٹارگٹ
گال کرکٹ سٹیڈٰیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ایک مشکل ٹارگٹ دیدیا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ https://twitter.com/OfficialSLC/status/1552207300592427010?s=20&t=70QKFYo23XMg66jFOcLWYA دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا 109، ڈی متھ کرونا رتنے 61 جبکہ رمیش مینڈس 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز 2، 2 جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کی شاندار بلے بازی کی بدولت 378 رنز بنائے تھے۔ دنیش چندی مل اس اننگز میں 80 رنز بنا کر کامیاب بیٹر رہے تھے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈی متھ کرونا رتنے 40، اینجلو میتھووز 42 اور نروشان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ پاکستان کی ٹیم اس کے جواب میں صرف 231 رنز کی بنا سکی تھی۔ https://twitter.com/OfficialSLC/status/1552202818697789440?s=20&t=70QKFYo23XMg66jFOcLWYA اب دوسری اننگز میں سری لنکا نے 360 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیا ہے، جو بظاہر قومی بلے بازوں کیلئے مشکل نظر آ رہا ہے۔ تاہم اگر پاکستانی ٹیم اپنی وکٹیں بچانے میں کامیاب رہی تو پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔