پاکستان کے باہر بیٹھے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے، وزیراعظم

پاکستان کے باہر بیٹھے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اور دشمن بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا ہے۔ گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف تیسری بار منتخب وزیراعظم بنے تو انہوں نے گوادر کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ عوامی نوعیت کے پروگرامز کی منصوبہ بندی کی اور جہاں میں اس وقت کھڑا ہوں وہاں اربوں روپے کی لاگت کے ساتھ پینے کے پانی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، پنجگوڑ سے ٹرانزمیشن لائین لانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اور دیگر منصوبوں کئلیے بھی کام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا کیا گیا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز کو ختم کیا گیا تھا، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا منصوبہ، انڈسٹریل زون سمیت دیگر پر کام ختم ہو چکا تھا اور میں دکھی دل سے اسلام آباد واپس روانہ ہوا تھا لیکن پھر دوسری بار اسی مہینے میں یہاں واپس آیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کو بے پناہ معدنی ذخائر سے نوازا گیا ہے جن پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے پھر کسی اور کا لیکن سوال ان ذخائر کو تلاش کرنے کا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے پر تنازع کی وجہ سے اربوں روپے خرچ ہوگئے لیکن عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا، گوادر پر سب سے پہلا حق اس طریقے سے گوادر کے عوام کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گوادر بندر پر جہاز آئیں گے تو ان کی مزدور اور ٹھیکا گوادر کے عوام کو ملے گا اور ان کا ذخیرہ بھی گوادر میں ہی ہوگا، لیکن پانچ برسوں میں صرف ایک لاکھ ٹن گوادر پورٹ پر آیا کیونکہ اس حکومت کو گوارا نہیں تھا کہ بلوچستان کی ترقی کریں اور سی پیک کے تحت معاہدے آگے بڑھیں، تاہم ہمارے 15 ماہ کے دورِ حکومت میں یہاں 6 لاکھ ٹن کا سامان آیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک چاروں صوبے یکساں ترقی نہیں کرتے پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی، بلوچستان صوبائی ترقی تو کر سکتا ہے لیکن اس پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی اس لیے ہم نے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین، دبئی، سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے اور جنہوں نے بغیر مفاد کے ہماری مدد کی ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض بنتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہمیں جدید ٹیکنالوجی چاہیے، سرمایہ کاری چاہیے تو وہ ان دوست ممالک سے آئے گی، اگر کوئی ملک نوشکی یا پنجگوڑ میں کوئی سرمایہ کاری کرتا ہے تو ہم اس کی حفاظت کریں گے نہ کے اس کے لیے خطرات پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اور دشمن بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان نے اپنی مرضی سے پاکستان کا حصہ بننا پسند کیا تو ہمیں نہ صرف اس کی تعظیم و تکریم کرنی چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر اس خطے کو ترقی و خوشحالی کا عظیم خطہ بنادیں تو ہی پاکستان اور قائد اعظم کا مقصد و خواب پورا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، ہمیں اس کو آگے لانا ہے، بلوچستان کے لیے اگلے بجٹ میں لیپ ٹاپ کا حصہ 14 کے بجائے 18 فیصد ہوگا۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہماری بہت مدد کی ہے، اس کی سیکیورٹی آپ کو اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا دوست ہے جو ہمارے ساتھ کوئی سیاست نہیں کرتا نہ ہی کوئی شرط رکھتا ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر فیصل سبزواری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے ہزاروں مچھیرے بڑی محنت سے رزق حلال کماتے ہیں ان کے لیے 82کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کو بھی اربوں روپے کی لاگت سے دوبارہ شروع کیا ہے اور ان لیپ ٹاپ کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے، کوئی سفارش نہیں ہے، مزید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کا تناسب 6 فیصد ہے لیکن ہم نے اس کے لیے 14 فیصد لیپ ٹاپر رکھے تاکہ محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔