پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی پر انتظامیہ نے معافی مانگ لی

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی پر انتظامیہ نے معافی مانگ لی
سورس: Google

ویب ڈیسک: پیرس اولپمکس گیمز آغاز سے ہی متنازعہ ہونے لگ گئے ، پیرس اولمکپس کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بڑی غلطی پر معافی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا، غلطی کا احساس ہونے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم غلطی ہونے پر معافی مانگتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں براڈ کاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی،جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے بھی واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، جنوبی کورین وزارت کھیل کا جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا ہے۔

واقعے پر جنوبی کوریا کے نائب وزیر کھیل نے آئی او سی چیف سے ملاقات کی درخواست کی کہ اس کے ساتھ ساتھ غلطی پر جنوبی کوریا کے وزارت کھیل نے وزارت خارجہ کے ذریعے فرانسیسی حکام سے احتجاج کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News