’منگترل خان نے تین سالوں میں ایک اینٹ نہیں لگائی‘

’منگترل خان نے تین سالوں میں ایک اینٹ نہیں لگائی‘
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں،عالمی برادری بھی کرپٹ حکمران طبقے کی کارستانیوں اور کارناموں سے باخبر ہے ،جس شخص کے پاس ایک یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہیں اس کو سیدھا اٹھاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھادیا ہے ،جب آپ دنیا بھر سے بھیک مانگیں گے تو لوگ آپ کو عزت کی نظر سے کیسے دیکھیں گے؟۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟،فیٹف بھی دیکھ رہا ہے پاکستان پر ایسا شخص مسلط ہے جو اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے،فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے،وزیرخارجہ ہر دوسرے دن پر اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ منگترل خان نے پونے تین سالوں میں ساڑھے 13ارب ڈالر کے قرضے لیے اور ایک اینٹ نہیں لگائی ،عمران خان کے کریڈٹ پرپاکستان کو قرضوں کا بوجھ دینے کے علاوہ اپوزیشن کا ٹارگٹڈ احتساب بھی شامل ہے ،منتخب ارکان اسمبلی کو جیلوں میں ڈالنے سے ملک کا امیج بہتر نہیں ہوگا،پاکستان کا امیج ووٹ کو عزت دینے سے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News