بھارتی شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر 100 کلو کا کیک کاٹا

بھارتی شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر 100 کلو کا کیک کاٹا
پالتو کتے سے محبت کی ایک اور دلفریب مثال نظر آئی بھارت کے شہر کرناٹکا میں ،جہاں شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر 100 کلو کا کیک کاٹ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹکا میں شیواپا یلپا مارادی نامی شخص نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ منائی اور تقریب میں 4 ہزار مہمانوں کو دعوت دی اور 100 کلو گرام کا کیک کاٹا۔
سالگرہ کی تقریب کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مالک کی جانب سے کتے کو سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ کتے کو ٹوپی پہنائی اور اسے کیک کھلایا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر بہت سے صارفین نے شہری کی پالتو کتے سے محبت کی تعریف کی اور ایک صارف نے لکھا کہ یہ کتنی حماقت ہے، اگر یہ شخص کتوں کا شوقین ہوتا تو اس موقع پر گلی کے کتوں کو کھانا کھلاتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔