ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کومارنےکامنصوبہ بنایا تھا،اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کومارنےکامنصوبہ بنایا تھا،اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف
کیپشن: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کومارنےکامنصوبہ بنایا تھا،اسرائیلی وزیر دفاع کا انکشاف

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم "آپریشنل موقع نہ ملنے" کی وجہ سے یہ حملہ ممکن نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو اپنے اوپر ممکنہ حملے کا علم ہو گیا تھا، جس پر وہ روپوش ہو گئے اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز سے رابطے بھی ختم کر دیے۔

وزیر دفاع کے مطابق، اگر ایران نے دوبارہ اپنا جوہری پروگرام بحال کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے، اور اس کے لیے امریکا سے پیشگی منظوری (گرین سگنل) بھی حاصل ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال ایران میں جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوئی واضح صلاحیت نظر نہیں آ رہی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔ امریکی حمایت سے اسرائیل، ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ انکشاف خطے میں نئی سفارتی اور سیکیورٹی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔

Watch Live Public News