ویب ڈیسک: لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلا اور ان کے ساتھی ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر رہے ہیں۔ موقع پر موجود شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں ٹریفک وارڈنز کو مزاحمت کرتے اور وکلا کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لاہور ٹریفک سیکٹر مزنگ غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر روکنا ٹریفک وارڈنز پر بھاری پڑ گیا
— Public News (@PublicNews_Com) June 27, 2025
لاہور ٹریفک وارڈن اور وکلاء کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا
لاہور وکلا کا لاتوں اور گھونسوں سے ٹریفک وارڈن پر تشدد
وکلاء اور انکے ساتھیوں کا ٹریفک وارڈنز پر شدید تشدد
لاہور ویڈیو میں ٹریفک… pic.twitter.com/loPWWRkeEo
تشدد کے بعد وکلا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم وکلا کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میری فورس کا ہر ایک جوان میرے لئےاہمیت کا حامل ہے،کار سرکار میں مداخلت اور وارڈنز پر تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔