انسداد منشیات کا عالمی دن، اے این ایف کی الحمرا آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب 

انسداد منشیات کا عالمی دن، اے این ایف کی الحمرا آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب 

(ویب ڈیسک ) ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب نے اے این ایف کے مشن، جدوجہد، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف  جاری مہم پر روشنی ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ  اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد  کیا گیا۔جس کے  مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید   تھے۔

تقریب میں اے این ایف کے شہداء کے اہل خانہ سول و ملٹری اداروں کے نمائندگان ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، قومی کھلاڑیوں، معروف سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، طلبہ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اے این ایف کے مشن، جدوجہد، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف  جاری مہم پر روشنی ڈالی۔ 

ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر معید یوسف اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ناصر بیگ اور منیزے معین نے ادا کیے۔

گورنمنٹ کالج کے طلبہ نے سبق آموز اور فکر انگیز خاکہ پیش کیا ۔ نوجوان گائیک فراز بٹ نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے تا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک اہک صحت مند اور خوش حال معاشرہ بنایا جا سکے۔

Watch Live Public News