پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزارائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزارائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے نتیجے میں سفری سہولیات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دو طرفہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ناگزیر ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ٹیلی فونک رابطہ کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔