پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 27 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 27 مارچ2021
ن لیگ والوں کو کہوں گا ٹھنڈا پانی پئیں، لمبی لمبی سانس لیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں ن لیگ غور کرے انکا اصل اتحادی کون ہے اور کون انہیں مشورے دے رہا ہے، مشکل وقت میں مریم شریف پر کبھی تنقید نہیں کی اور نہ ہی کرونگا، اپوزیشن لیڈر ہمارا حق تھا،کسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہیے، ن لیگ کا امیدوار انتہائی متنازعہ تھا، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈینینس ملکی خودمختاری پر حملہ ہےچھوٹے سے عہدے کےلیے "باپ" سے ووٹ لےلیے، مریم نواز کہتی ہیں پہلی بار دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان نے سیلیکٹ کیا، تابعداری اور سیلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے، ہم اصول قربان کردیں تو پورے پاکستان پر بھاری ہوسکتے ہیں، بھاری ہونا سب کو آتا ہے لیکن اصولوں پر چلنا اچھی بات ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔