اندر کی خبر ہےتمہیں‌کچھ نہیں‌ملے گا

اندر کی خبر ہےتمہیں‌کچھ نہیں‌ملے گا
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اندر کی خبر ہے تمہیں‌کچھ نہیں‌ملے گا اور عمران خان چھا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان کا دن ہے، وزیراعظم عمران خان آج جلسے سے خطاب کرینگے۔ پریڈ گراونڈ میں آج عوام کا سمندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کل جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی، جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں، ہم انہیں شو کاز نوٹس دے رہے ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر جے یو آئی کے کارکن آئے تو قانون کے مطابق عمل ہوگا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے آخری اوور اور بال تک کھیلے گا، ان کی نااہلیوں کی وجہ سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں، ان کا معیار گر چکا ہے، کہہ رہے ہیں پروٹیکشن بیل ہوئی ہے، میں نے نہیں سنا کہ بندہ دبئی میں ہو اور 10 دن کی پروٹیکشن بیل ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ اندازہ کرو بلاول عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہا ہے، فضل الرحمان کہہ رہا کہ کل عمران خان کا آخری دن ہے، اندر کی خبر ہے کچھ نہیں ہونے جا رہا عمران خان چھا جائے گا، آپ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ اقتدار آپ کی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے انجنوں میں کچرا ہے،سیاسی کفن فروش ملک کو لوٹنے کے لیے آتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔