اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کر دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔