امریکا: پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائے برڈ فلو کا شکار

امریکا: پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائے برڈ فلو کا شکار
کیپشن: America: First milking cow victim of bird flu

ویب ڈیسک: امریکا میں پہلی مرتبہ دودھ دینے والی گائیں برڈ فلو کا شکار ہوگئیں۔ مغربی مینیسوٹا کے ایک فارم پر بکریوں سے لے کر کئی دوسری ریاستوں میں ڈیری میں موجود گائیوں میں ایویئن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ زراعت نے پیر 25 مارچ کو تین ریاستوں ٹیکساس، کنساس اور نیو میکسیکو میں دودھ دینے والی بھینسوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کنساس اور ٹیکساس میں گائیوں سے حاصل کیے گئے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مویشیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں دودھ کی کمرشل سپلائی محفوظ ہے۔

متاثرہ جانوروں میں بھوک اور دودھ کی کمی کو برڈ فلو کی علامات کے طور پر دیکھا گیا جس کے بعد بیمار جانوروں کا دودھ تلف کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں عام طور پر برڈ فلو کی بیماری پرندوں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔