ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےمزید10دن تک روک رہے ہیں،ڈونلڈٹرمپ

ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےمزید10دن تک روک رہے ہیں،ڈونلڈٹرمپ
کیپشن: ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےمزید10دن تک روک رہے ہیں،ڈونلڈٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 6 اپریل 2026 تک ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایران کی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور بعض میڈیا رپورٹس کے برعکس مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News