“جو کچھ چاہیے لے جاؤ، پیسے جنگ کے بعد دے دینا"ایرانی دکاندار کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

“جو کچھ چاہیے لے جاؤ، پیسے جنگ کے بعد دے دینا

(ویب ڈیسک) ایران میں جاری غیر یقینی صورتحال اور جنگی حالات کے درمیان ایک دکاندار کی جانب سے دکان کے باہر لگایا گیا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جو انسانیت، اعتماد اور امید کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی دکاندار نے اپنی دکان کے باہر ایک منفرد پیغام آویزاں کیا ہے جس پر لکھا ہے:"پریشانی کی کوئی بات نہیں، جو کچھ چاہیے اب لے جاؤ، بے شک جنگ کے بعد پیسے دے دینا۔"

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے اس اقدام کو "انسانیت کی مثال" اور "قومی اتحاد کا مظہر" قرار دیا اور اسے خوب سراہا۔ایران میں اسے "دیوارِ مہربانی" (Wall of Kindness) کی روایت کے ایک جدید تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جہاں لوگ ضرورت مندوں  کیلئے اشیاء چھوڑ دیتے ہیں۔

Watch Live Public News