نیپال: ریپر سے سیاست دان بننے والے بالن شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نیپال: ریپر سے سیاست دان بننے والے بالن شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: نیپال: ریپر سے سیاست دان بننے والے بالن شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نیپال میں ریپر سے سیاست دان بننے والے بالن شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ بدعنوانی مخالف تحریک کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار میں آئے۔

35 سالہ رہنما اور ان کی جماعت راشٹریہ سواتنترا پارٹی نے نوجوانوں کی قیادت میں سیاسی تبدیلی کے نعرے پر انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 275 میں سے 182 نشستیں جیت لیں۔

حلف برداری تقریب میں بالن شاہ نے آئین سے وفاداری کا عہد کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کا وعدہ کیا، جبکہ شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاد رہے کہ بدعنوانی کے خلاف احتجاجی تحریک میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو ابتدا میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہو کر معاشی مسائل اور حکومتی بدانتظامی کے خلاف عوامی احتجاج میں تبدیل ہو گئی۔

بالن شاہ نے انتخابی کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر روایتی انداز کے بجائے ایک ریپ گانے کی صورت میں جاری کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نگراں وزیر اعظم سشیلا کارکی نے نئی حکومت سے بدعنوانی کے خاتمے، بہتر حکمرانی اور معاشی بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

Watch Live Public News