سید نوید قمر 2 سال کیلئے پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

سید نوید قمر 2 سال کیلئے پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

(ویب ڈیسک) سید نوید قمر کو تیس سے زائد ممالک کے قانون ساز اجلاس کے دوران بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ۔ پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن دنیا بھر کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کونسل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   میکسیکو سٹی میں کونسل اجلاس ہوا، ایجنڈا سمندری تحفظ اور انسانی حقوق پر مرکوز تھا۔

  عالمی اور مقامی قانون سازوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

  سید نوید قمر کا دو ہزار بائیس سے انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ میں نمایاں کردار تسلیم کیا گیا۔

پی جی اے کے مطابق   سید نوید قمر کی قیادت میں عالمی پارلیمانی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

  سید نوید قمر کی میکسیکو کی سینیٹ کی صدر لورا اِتزل کاسٹیلو اوراردن سینیٹ کے صدر فیصل الفایز سے اہم ملاقات  ہوئی۔  قانون سازی کے نفاذ، امن، سمندری تحفظ اور مسلسل بہتری کے لیے جدید طریقہ کار اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

  حکام نے بین الاقوامی سمندر ماحولیاتی بحالی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔  کھلے سمندروں میں محفوظ سمندری علاقوں کے قیام کی تجویز دی گئی ،   مالیاتی ضوابط کی تیاری پر بھی زور دیا گیا۔  عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

Watch Live Public News