وزیر اعظم کا افواج پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا افواج پاکستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور باغ، ضلع خیبر میں افواج پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے  باغ، ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 5  جوانوں، نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر، اور سپاہی محمد یاسین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ  افواجِ پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائی کی،اللہ رب العزت شہداء کے درجات بلند اور انکے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  مجھ سمیت پوری قوم شہداء کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی،دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News