خوشخبری: گھی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

خوشخبری: گھی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کیپشن: Good news: Big reduction in ghee price announced

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) کے صارفین کے لئے گھی 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا، عام صارفین کے لئے بھی 18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عام صارفین کو گھی 463 روپے فی کلو کی بجائے 445 روپے فی کلو مہیا کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News