یوم تکبیر پر خیبرپختونخوا میں تعطیل، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

یوم تکبیر پر خیبرپختونخوا میں تعطیل، تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کیپشن: یوم تکبیر پر خیبرپختونخوا میں تعطیل، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ویب ڈیسک: یوم تکبیر کے موقع پر خیبرپختونخوا میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 28 مئی بروز منگل کو بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ نے بھی اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے یوم تکبیر کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق 28 مئی کو کالج میں کسی قسم کی تعلیمی یا انتظامی سرگرمی نہیں ہوگی۔

ادھر نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن – ہپ آف پرائیویٹ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے نجی اسکولز بھی یوم تکبیر کے موقع پر بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ یوم تکبیر 28 مئی 1998 کو پاکستان کے جوہری طاقت بننے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب بلوچستان کے چاغی پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے گئے تھے۔ یہ دن قومی خودمختاری اور دفاعی طاقت کے اظہار کے طور پر ہر سال منایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News