یوم تکبیر: 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یوم تکبیر: 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: یوم تکبیر: 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے، بینکس اور دفاتر بدھ کے روز بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ یوم تکبیر کی قومی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کو اس دن کی تاریخی حیثیت یاد دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے دسمبر 2024 میں جاری کردہ سالانہ تعطیلات کی فہرست میں ہی 28 مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کر دیا تھا۔

یوم تکبیر 1998ء میں پاکستان کے جوہری تجربات کی یادگار ہے، جب ملک نے دفاعی صلاحیت میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے خود کو جوہری قوت منوایا۔

Watch Live Public News