(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
محکمہ موسمیات اور سپارکو کا کہنا ہے کہ آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی لیے آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اورملک بھر میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں بھی آج ہی ذوالحج کے چاند کی تلاش کے لیے فلکیاتی اجلاس ہوگا۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق آج چاند آج دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔
یو اے ای کے فلکیاتی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اگر چاند آج نظر آ گیا تو یو اے ای میں بھی عید کی تاریخ 6 جون ہو سکتی ہے۔