ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔جس میں   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10- گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار، مقدمہ درج ہوگا۔گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی۔ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج ہوگا۔

اجلاس میں بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹریفک جام کی پیشگی نشاندھی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم دیا گیا۔

دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ٹریفک پولیس کی پانچ کیٹگری بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن لائسنسنگ  اور پبلک سروس آفیسر کی کیٹگری بنائی جائے گی۔شفافیت کے لئے ٹریفک وارڈن ان کیمرہ ٹریفک چالان کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک پولیس کو جدید ترین پٹرول وہیکل اور جدید ترین آلات دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ٹریفک کے نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے، ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔ ٹریفک حادثات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے موثر اقدامات ہی کامیابی ہے۔ خود نکل کر شہر کے مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔

Watch Live Public News