واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، نئے فیچر کا اضافہ 

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، نئے فیچر کا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں۔کمپنی صارفین کیلئے آئے روز نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔

اگر آپ  کسی  مخصوص ویڈیو، تصویر یا GIF فائل کو تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو یاد نہیں  کہ کس چیٹ  میں اس فائل کو شیئر کیا گیا ہے تو اب آپ کا یہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے  میڈیا منیجمنٹ ہب کو متعارف کرایا جا رہا ہے ، اسے سب سے پہلے واٹس ایپ کے   ویب ورژن کا حصہ بنایا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیا ہب کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   واٹس ایپ میں تمام میڈیا فائلز بشمول ویڈیوز، تصاویر، لنکس، ڈاکومنٹس اور GIF وغیرہ کے لیے ایک میڈیا ہب پر کام کیا جا رہا ہے۔جس میں صارفین کی تمام  تمام چیٹس کی فائلز کو ایک ہی جگہ دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

اس میڈیا ہب کا  اپنا ایک آئیکون بائیں جانب سیٹنگز آئیکون کے اوپر دیا جائے گا۔اس آپشن پر جا کر   صارفین اپنی تمام میڈیا فائلز میں سے مطلوبہ تصویر، ویڈیو یا دیگر کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔

میڈیا ہب میں شیئر کرنے والے کانٹیکٹ کا نام اور تاریخ بھی نظر آئی گی ۔اس کے ساتھ  ساتھ ملٹی سلیکٹ بٹن بھی دیا جائے گا تاکہ صارفین بیک وقت متعدد فائلز کو فارورڈ، ڈیلیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرسکیں۔

رپورٹ  کے مطابق  یہ میڈیا ہب ابھی تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے تو یہ واضح نہیں کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دسستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News