ویب ڈیسک: پاکستانی بہادر، نڈر پاک فوج کے دلیر سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کے منہ سے نکلی ہوئی بات سچ بن کر سامنے آگئی۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام کے میزبان نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے سوال کرتے ہوئے کہا ’ایک کام آپ نے ایک اور بھی کیا ہے جب کسی کو نہیں پتہ تھا، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا جارہا ہے تو آپ نے اٹک میں تقریر کی جس میں ذکر کیا کہ لوگوں نے گھر بیٹھ کر اپنے آپ کو فیلڈ مارشل لکھ لیا تھا، فیلڈ مارشل وہ ہے جس نے پاکستانیوں کو دنیا پوری میں عزت دیدی، اُس کا نام جنرل عاصم منیر ہے۔
18 مئی 2025 کو کی گئی اس تقریر میں ریلوے وزیر کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہوئے شرمائیں نہیں۔
اس پر بات کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان نے کہا کہ 18 مئی کو آپ نے تقریر کی اور 20 مئی کو وہ فیلڈ مارشل بن گئے۔
جواب دیتے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جب ریلوے میں بیٹھا ہوتا ہوں تو لوگ سوچتے ہیں اس کو باتیں کون بتاتا ہے؟ اور وہ پریشان ہوجاتے ہیں، میں ان کو پریزنٹیشن سے چیز نکال کر دیتا ہوں کہ یہاں پر آپ غلط ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے کی خبر شہبازشریف نے نہیں بتائی تھی، مجھے کسی نے نہیں بتائی، انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا یہ حق تھا کہ انہوں نے فرنٹ سے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے۔
ہم جب کیبنٹ میٹنگ میں گئے تو پھر یہ بات سامنے آئی اور ہم سے ہماری رائے پوچھی گئی، سب نے یک زبان اس بات کی تائید کی۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے منہ سے نکلی ہوئی ایک بات تھی، پاکستان میں جو پہلے فیلڈ مارشل بنے ان کا نہیں پتہ وہ کیسے بنے؟مگر جنرل سید عاصم منیرکے بننے پر پوری دنیا کو پتہ چل گیا وہ کیسے بنے ہیں۔