پاکستان نے بھارت کو شکست دیکرایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکرایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی
نئی دہلی :‌بھارت میں ہونیوالی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔حشام ہادی خان نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔ 3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔ ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز نے مقابلے میں حصہ لیاتھا۔ ٹاپ 10 میں پاکستان 6 پلیئرز رہے۔ چیمپئن حشام ہادی خان پہلے، بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے جبکہ عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔