(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 دسمبر بروز منگل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں سے متعلق زیر لتواء قانون سازی کی منظوری لی جائیگی، مشترکہ اجلاس میں قراردادوں کی منظوری بھی لئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اتحادیوں کو ایجنڈے سے متعلق آگاہ کردیا۔